Monday, 22 February 2016

اشتیاق چوہدری انگلینڈ واپس روانہ ہوگئے. آج ہم نے بھی بیول کو الوداع کہنے کا ارادہ کرلیا ہے.یہ اس لئے ہے تاکہ سب کو پتہ لگ جائے۔ویسے سب کو پتہ لگنا ضروری تو نہیں لیکن جو بھی جاتا ہے وہ اعلان کرکے جاتا ہے اس لئے ہم کیوں پیچھے رہیں۔ شکریہ آپ تمام لوگوں کی محبتوں اور چاہتوں کا ہمارا اور آپ کا اس دفعہ کا ساتھ اتنا ہی تھا پانچ مہینے ایسے گزر گئے پتہ ہی نہیں چلا آپ لوگوں کے خلوص اور محبت کا ہم
کافی دنوں سے سوچ رہے تھے کہ کچھ کرنا چاہئے۔ وہ کہتے ہیں نا کہ جانے والے کی لوگ تعریفیں کرتے ہیں چلیں اس بہانے ہماری بھی بیول والے کچھ تعریف وغیرہ کرلیں گے۔ ویسے لوگ کہتے ہیں کہ یہ دنیا سے جانے والے کے لئے کہا گیا ہے۔ خیر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔بیول سے جانے والوں کو لوگ کبھی کبھی یاد کرتے ہیں اور اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں۔ اسی طرح ہمارے جانے کے بعد ہمیں بھی لوگ یاد کریں گے کہ کیا بندہ تھا کتنا بڑا خلا پیدا کرگیا ہے اب یہ خلا کیسے پر ہوگا وغیرہ وغیرہ۔ ویسے یہ خلا والی بات کی مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی، کہ سُنتے ہیں خلا تو کبھی رہتا ہی نہیں۔ کوئی نہ کوئی چیز اردگرد سے خلا کو پُر کرہی دیتی ہے۔ ہوسکتا ہےکچھ لوگ بہت بڑا سا خلا بنا کے جاتے ہوں۔ ویسے کبھی کبھی ہم سوچتے ہیں کہ بعدمیں پیدا ہونے والے خلا کو پیشگی ناپنے کا بھی کوئی طریقہ ہونا چاہئے تاکہ ممکنہ شرمندگی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکیں۔ ورنہ اگر میری طرح کوئی اس امید پر بیول چھوڑ جائے کہ اس کے جانے سے بہت بڑا خلا پیدا ہوگا لیکن بعدمیں پتہ لگے کہ اتنا چھوٹا خلا پیدا ہوا کہ کسی کے چھوٹے بھائی یا بہن نے ہی اسکول کی چھٹیوں میں جوائن کرکے اس خلا کو بھر دیا۔ تو اسکا بہترین حل یہ ہے کہ پیشگی خلا ناپ کر اندازہ کرلیا جائے۔ اگر پیشگی اندازہ بہت چھوٹے خلا کا ہو تو الوداع کے ارادے کو کچھ عرصہ کے لئے خیرباد کہہ دیا جائے اور مزید وقت محفل پر گزار کر اس متوقع خلا کی پرورش کی جائے کہ خوب بڑا ہوجائے اور جب اچھا خاصا بڑا ہوجائے تو الوداع کہہ کر بم گرا دیا جائے۔


0 comments:

Post a Comment