بیول (بیول ڈاٹ نیٹ ) یو سی بیول کے چیئرمین نمبردار محمدعباس،وائس
چیئرمین مرزا منیر ،جنرل کونسلر چوہدری خورشید ایڈووکیٹ ،جنرل کونسلر
چوہدری شکیل ،جنرل کونسلر شہزاد بھٹی،جنرل کونسلر راجہ شاہد،جنرل کونسلر
نمبردار شبیر،یوسی بیول یوتھ ونگ کے صدر چوہدری بشیر نے اپنے مشترکہ بیان
میں کہا کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے یوسی بیول میں گیس
کا انچارج اُن لوگوں کو بنایا جنہوں نے جنرل الیکشن
اور بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی بھرپور مخالف کی جس کیو جہ سے گزشتہ
روز وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور چوہدری اشتیاق کا بیول
میں ہونے والا شو ناکام ہوگیا ہے مقامی لیگی راہنماؤں اور مقامی لوگوں نے
اس میں شرکت نہیں کی اور اس تقریب میں پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق
کے لوگ شامل تھے راجہ جاوید اخلاص کی ان پالیسیوں کے باعث آئندہ جنرل
الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور اُن کو اس کا
خمیازہ بھگتنا پڑئے گا ایسے بندوں کو نوازا جارہا ہے جن کی ہمدردیاں پی ٹی
آئی کے ساتھ ہیں اور اُنہوں نے ہر الیکشن میں سرعام پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا
ہے لہذا ہماری وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل ہے کہ وہ وفاقی
پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی تحریک انصاف کے سپورٹروں کو نوازنے
کی پالیسیوں کا نوٹس لیں ۔
گستاخی معاف جناب ابھی تک تو یو سی بیول کے عوام نے یہی ثابت کیا ہے کہ وہ گوبھیاں اور بھینگن نہیں ہیں اور قوی امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا
ہم ہر اچھے کام کی تعریف کرینگے چاہے کوئی بھی کرے اور ہر غلط اور برے کام کی نشاندہی کرینگے کیونکہ یہ ہمارا فرض ہے اور فرض کی ادائیگی ضروری ہوتی ہے اسی فرض کا اداکرنے کا بیڑہ ہم نے اٹھا رکھاہے اگر اہلیان بیول کا ضمیر زندہ ہے تو ہمیں حوصلہ دیں اور ہمارا حصہ بنیں نہ کہ ہمارے اچھے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں کی جائیں اگر اپنی نسلوں کی تربیت مقصود ہے تو آئیں ہمارا حصہ بنیں ہماری ٹیم کا حصہ بنیں اور ہمارے ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ اہلیان بیول گواہ ہیں کہ ہم نے اپنی ذمہ داری ہی پوری کرنے کی کوشش کی ہے اللہ ہمیں صراط مستقیم دکھائے اور اس پر ثابت قدم رکھے (وما توفیقی الا بالا)۔

0 comments:
Post a Comment