Wednesday, 24 February 2016

  محمد شبیر راجہ کو شاندار کامیابی پر مبارک باد ..حاجی محمد عارف سابق صدر پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن سلاو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن سلاو کے سالانہ الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں سال 2016-17کیلئے چوآخالصہ اور سلاو کے محمد شبیر راجہ پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن سلاو کے نئے صدر منتخب کر لئے گئے۔ ان کے ساتھ مسز شاہدہ اکبر کو نائب صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا جبکہ باقی ممبران میں سعید اے مرزا جوائنٹ سیکریٹری، ظفر اللہ خان ستی فنانس سیکریٹری، محمد زاہد انفارمیشن سیکریٹری اور قاسم محمود کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ سلاو کی تمام سیاسی اور سماجی شخصیات نے نئی منتخب کی گئی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی ٹیم اپنے آنے والے دور میں پی ڈبلیو اے کے مالی حالات کو بہتر بنانے اور پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم کو بچانے میں فعال کردار ادا کرے گی۔
نومتخب صدر محمد شبیر راجہ سلاو کی ایک معروف شخصیت ہیں جبکہ وہ ملک کے سیاسی و سفارتی حلقوں میں بھی اچھی جان پہچان رکھتے ہیں۔ ۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد شبیر راجہ نے اپنے بلا مقابلہ انتخاب پر پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ممبران نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور مسائل حل کرانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے حاجی محمد عارف نے اس امید کا اظہار کیا کہ ممبران نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ دن رات ایک کر کے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے جبکہ ایسوسی ایشن کے دیگر اراکین ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ محمد شبیر راجہ کی بلامقابلہ کامیابی شاندار کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس موقع پر پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن سلاو کے سابق صدر حاجی محمد عارف نے نو منتخب عہدیدار ان کو بلا مقابلہ کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ ہم نے اپنی مدت کا ایک سال تقریبا مکمل کرلیا ہے جس کے لئے پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن سلاو کے اراکین اور سنیئر ممبران کا مکمل تعاون حاصل رہا ہے۔ انہوںنے تمام اراکین سے اپیل کی کہ وہ آنے والے عہدیداران سے اسی طرح تعاون کریں جس طرح ہمارے ساتھ کیا گیا۔ پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن سلاو کے سابق صدر حاجی محمد عارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن کی انتھک کوششوں سے پی ڈبلیو اے اب ایک مضبوط ادارے اور اوورسیز کے صحیح نمائندے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو اے اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے چھوٹے بڑے تمام حضرات کے مسائل کو حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ نے نو منتخب عہدیداروں کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

0 comments:

Post a Comment