Saturday, 20 February 2016


بیول میں راجہ جاوید اخلاص ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری کے عوامی رابطه آفس کا افتتاح کر دیا گیا هے ایک پروقار اور بڑی تقریب میں ایم این راجه جاوید اخلاص .مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے صدر و معتبر و مقتدر قانون دان راجه حمید ایڈووکیٹ.الحاج شاهد صراف امیدوار برائے چیرمین بلدیہ گوجرخان ، چوہدری فدا حسین آف دھمیال ، بیول کی مشہور سماجی سیاسی شخصیت حاجی محمد اسلم، ملک شیر افگن چیرمین سوئی چیمیاں ، چوہدری ناصر تاج چیرمین یوسی قاضیاں ، متحرمہ عشرت جہان ، گوجرخان سٹی کے کونسلر راجہ آفتاب ، چوہدری طاہر ، سید ندیم بخاری ، کونسلرز اسلام پورہ جبر چوہدری ناصر ٹھیکیدار ، صوبیدار چوہدری محمد مشتاق ، کونسلر راجہ شیراز ، کونسلر چوہدری کامران چیمہ ، اسرار چیمہ ، کونسلر چوہدری بشارت ، چوہدری لطیف سابق کونسلر یوسی بیول ، مشہور سماجی شخصیت چوہدری لطیف عالم ، راجہ برکت حسین سندھن ، خواجہ نعیم شفیق ، خواجہ حمید بٹ ، خواجہ ظہیر بٹ سابق کونسلر بیول ،چوہدری ارشد دھمیال ، چوہدری آصف دھمیال ، چوہدری فیاض اختر ممتاز مسلم لیگی راہنما ، اظہر محمود بھٹی ، چوہدری ظہور آف بیول ، صوبیدار محمد ریاض ، چوہدری نوید فرید ، چوہدری ایاز وارثی ، ڈاکٹر رشید ، راجہ نثار ، چوہدری توقیر اسلم ، چوہدری تنویر شیرازی ، مشہور صحافی سلیم شہزاد ، راجہ عادل کیانی ، ملک نوید آصف ، شفیق الرحمٰن ، فراز خان ، ملک محمدانجم سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اهل علاقه کی بڑی تعداد نے شرکت کی. او پی ایل نے ایک اور وعده وفا کر دیا.عوامی رابطه آفس بیول کی ترقی میں اهم سنگ میل ثابت هوگا.عوامی مسائل ان کی دهلیز پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۰ او پی ایل عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے هوے خدمت کا سلسله دراز کرتی رهے گی . مقابله علاقے کی پسماندگی سے هے انشا ء الله نصرت خداوندی اور عوامی حمایت سے مسائل کا خاتمه کرکے ترقیوں کا سفر جاری رکھاجاے گا.عوامی رابطه آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے هوے مقررین نے کہا که بیول میں عوامی رابطه آفس کا قیام احسن اقدام هے تحصیل بھر کی یونین کونسلز کو او پی ایل کے اس اقدام کا فالو کرکے هر یوسی میں اس طرح کے دفاتر کا قیام عمل میں لانا چاهیے. شاندار اور پروقار تقریب کے انعقاد پر  او۔پی ایل کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے هیں۔
ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی گیس کے حوالے سے کرپشن کی شکایات پر اپنا رابطہ آفس کھولا ہے ہفتے میں ایک دن گیس کے حوالے سے لوگوں کی شکایات اور درخواستیں لے کر آگے گیس افس جاکر یا مجھ تک پہنچا کر ان کو حل کروائیں گے اور میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ کسی سے ایک پیسہ نہ لیا جائے سوائے گورنمنٹ کی فیس کے جو بنک میں جمع ہوگی ۔
راجہ حمید ایڈووکیٹ صدر مسلم لیگ ن گوجرخان نے مسلم لیگ ن لیڈی ونگ بیول کے لئے متحرمہ عشرت جہان کو صدر یوسی بیول اور کورڈینٹر مقرر کر نے کا اعلان کیا۔

0 comments:

Post a Comment