Thursday, 18 February 2016

میری کامیابی اساتذہ کرام کی محنت ،والدین کی دعائوں کا ثمر ہے...چودھری محمد ایان بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کی راولپنڈی کے زیراہتمام بین الاقوامی Kangroo لسانی مقابلہ میں 14th پوزیشن حاصل کی .چودھری محمد فیاض کے پوتے, ہونہار طالب علم چودھری محمد ایان کے اعزاز میں ایک تقریب ہوئی۔ طالب علم چودھری محمد ایان نے 5441 طلباء میں 14th پوزیشن حاصل کی
چودھری محمد فیاض کے پوتے, ہونہار طالب علم چودھری محمد ایان نے کہا 14th پوزیشن کا اعزاز حاصل کرنے پر میری اور میرے والدین کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے ۔ بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے اساتذہ نے میری صلاحیتوں کو ابھارنے اور نکھارنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ پوزیشن کاا عزاز حاصل ہونا میرے والدین کی دعائوں اوراساتذہ کرام کی محنت کا نتیجہ ہے ۔
کسی بھی قوم کی ترقی میں تعلیم و تربیت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور یقیناًوہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم اور علم کے ساتھ ساتھ تربیت کی اہمیت سے بھی واقف ہوتی ہیں۔اسلام انسانوں کو حصولِ تعلیم کا حکم دیتا ہے،اور انسان کی اصل عظمت یہی ہے کہ وہ اپنے آپ کو بدلتے دور کے تقاضوں سے روشناس کروائے۔ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے بڑے بڑے ادارے ہیں جن کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات پاکستان سمیت دنیا بھر میں وطنِ عزیز کا نام روشن کر رہے ہیں،اور یقینایہ ان اداروں کاکریڈٹ ہی ہے جواحسن طریقے سے نوجوانوں کے لئے حصولِ تعلیم کی راہیں ہموار کررہے ہیں
ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی کے لئے تعلیم پر توجہ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ علم کے ذریعے ہی عالمی سطح پر درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ علم کوفروغ دے کر ہی ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں۔نوجوان ہی ہمارے کل کا روشن چہرہ ہیں۔ چودھری محمد فیاض نے ملک میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہاکہ ہم ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے تمام وسائل برئوے کار لائیں گے اورعلم کانور چار سوعام کرتے رہیں گے ۔

0 comments:

Post a Comment