Tuesday, 16 February 2016

بیول بیول انٹرنیشنل ہسپتال میں جنوری 2016 میں جن مریضوں کا مکمل فری علاج یا پھر ڈسکاونٹ پر علاج کیا گیا ان کی تعداد تقریباً چار سو پچپن 455 ہے اور اس کا ایک طریقہ کار موجود ہے کہ اگر مریض کے پاس زکوات کارڈ ہو تو مکمل فری علاج کے لیے حقدار ہے اور اگر نہیں تو پھر بھی اس کوذیادہ سے ذیادہ ڈسکاونٹ دیا جاتا ہے ۔

بیول انٹرنیشنل ہسپتال جو کہ پروجیکٹ ہے عبدالرحمٰن میموریل (اے آر ایم ) ٹرسٹ یو کے کا اور ۲۰۰۵ سے شروع ہونے والا یہ عظیم پروجیکٹ ۲۰۱۱ میں پ





ہلے ابتدائی مراحلہ میں اپنے دروازے عوام کے لئے کھو ل دئیے اور آج ماشااللّہ بڑی حد تک جو سرویسیز یہ دے رہا ہے کامیاب کہا جا سکتا ہے گو کہ ابھی تک اس کی مینجمنٹ اس کامیابی کے باوجود مزید بہتر سرویسیز دینے کے لئے سر گرداں ہے اور ان کا خواب ہے کہ علاقے کے لوگوں کو علاج کی بہترین سہولتیں ان کے گھر کے قریب اور مناسب قیمت پر مہیا کریں ۔
تھوڑا سا مختصر تعارف بیول انٹرنیشنل ہسپتال عبدالرحمٰن میموریل (اے آر ایم ) ٹرسٹ یو کے کا جو اس طرح ہے اس کے تین زونز ہیں انگلینڈ نارتھ ، مڈلینڈز ، ساؤتھ ۔ ٹرسٹ کے چیرمین ڈاکٹر عتیق الرحمٰن ہیں نارتھ زون کے چیرمین چوہدری عابد حسین ، مڈلینڈز زون ملک افتخار احمد ، ساؤتھ زون کے چیرمین اشتیاق چوہدری ہیں اس کے علاوہ سی ای سی اور بورڈ آف ٹرسٹی بھی ہیں اور آج تک بڑی کامیابی سے یہ ٹرسٹ الحمدللّٰہ چل رہا ہے اور عوام نے ہماری مراد انگلینڈ میں رہنے والی مختلف کمیونٹیز جس میں صرف (پاکستانی مراد نہیں )نے تقریباً پندرہ لاکھ پونڈ کا چندہ دیا ہے اور ہسپتال کی انتظامیہ نے بڑی ایمانداری سے ان کی امانتوں کو ہسپتال بنانے پر خرچ کیا ہے آج تک سوائے ایک دو ڈونر کے کسی نے کبھی کوئی سوال نہیں کیا ہے جو کہ ان کا حق ہے جب چاہیں اپنے دیے ہوئے عطیات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور انتظامیہ ان کو جواب دینے کی پابند ہے ۔
جب بھی ہسپتال کی فنڈ آگھٹا کرنے کی خبر آتی ہے تو حسبِ سابق سوال کیے جاتے ہیں کہ جی یہاں غریبوں کا علاج نہیں ہوتا ڈاکٹر نہیں ملتے وغیرہ وغیرہ گزشتہ رات بھی سوشل میڈیا پر اس کو اور اس کی انتظامیہ کو زیر بحث لایا گیا اور آج ہم نے معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ اقبال کے ہمراہ بیول ہسپتال کا دورہ کیا اور مکمل آگاہی حاصل کی اور صرف ایک ماہ جنوری 2016 کی لسٹ چیک کی اور غریبوں کو دی جانی والی امداد اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کیں ۔
سب سے پہلے تو ماہ جنوری 2016 میں جن مریضوں کا مکمل فری علاج یا پھر ڈسکاونٹ پر علاج کیا گیا ان کی تعداد تقریباً چار سو پچپن 455 ہے اور اس کا ایک طریقہ کار موجود ہے کہ اگر مریض کے پاس زکوات کارڈ ہو تو مکمل فری علاج کے لیے حقدار ہے اور اگر نہیں تو پھر بھی اس کوذیادہ سے ذیادہ ڈسکاونٹ دیا جاتا ہے ۔
اس موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے اشتیاق چوہدری چیرمین ساؤتھ زون نے کہا کہ ہم مکمل ذمہداری کے ساتھ لوگوں سے کیے ہوئے وعدوں پر عمل پیرا ہیں اور حسبِ وعدہ ابھی تک جن مریضوں کو مکمل فری علاج کی سہولتیں دے رہے ہیں ان کے پاس زکوات کارڈ ہونا ضروری ہے لیکن اس کے باوجود ٹرسٹ غریب مریضوں کو ذیادہ سے ذیادہ رہایت ڈسکاونٹ کرتا ہے اور ہم لوگوں کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کو بھی جوابدہ ہیں اور آج تک ہماری ٹیم نے مکمل ذمہ داری کے ساتھ لوگوں کی طرف سے دیے گئے عطیات کو صحیح طور پر استعمال کیا ہے گو کہ ہم اس میں ذیادہ سے ذیادہ بہتری لانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور موجودہ مینجمنٹ بڑی حد تک اس میں کامیاب ہےاس کے باوجود ابھی بڑی کنجائش موجود ہے ۔
میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ہم صرف اور صرف رضائے الہی اور لوگوں کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں آپ لوگ ہمارے دست و بازو بنیں اور ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کو اس ہسپتال کی مدد کرنے کے لئے تیار کریں اور اب جو سرویسیز ہم صرف زکوات کارڈ والوں کو مکمل فری دے رہے ہیں جب وافر مقدار میں ہمارے پاس فنڈز ہوں گے تو اس کا دئراہ کار مزید لوگوں تک بڑھائیں گے اگر صرف بیول والے اپنی زکوات کا کچھ حصہ ہی اس ہسپتال کو دیں تو اس مد میں آگھٹے ہونے والے پیسے سے علاقے کے تمام ضرورت مندوں کا علاج ممکن بنایا جا سکتا ہے اور ہمارے پاس مکمل کوائف موجود ہیں کہ کون کون سے لوگ اس ہسپتال کو فنڈنگ دیتے ہیں ۔
میرے سمیت ہمارے ٹرسٹ کا کوئی بھی آدمی اس ٹرسٹ سے نہ آج تک ایک پائی پیسے کا روادار ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا لہذا میڈیا اور لوکل کمیونٹی اس میں ذیادہ سے ذیادہ تعاون کرے۔

0 comments:

Post a Comment