بیول ( بشکریہ دھمیال میڈیا سنٹر ) راجہ جاوید اخلاص ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے کبینٹ ڈویژن نےاشتیاق چوہدری چیرمین او پی ایل کی مشاورت سے یوسی
بیول کے لئے مشہور سیاسی شخصیت چوہدری فیاض اختر کو سرپرستِ اعلٰی یو سی بیول اور پی ایم ایل ن یوتھ ونگ گوجرخان کے راہنما رضوان چوہدری اور سنی راجہ کو اپنا نمائندہ مقرر کردیا ہے اور متعلقہ محکموں کو تحریری ہدایت دے دی گئی ہیں یاد رہے کہ عوام سوئی گیس کے متعلق شکایات کر رہے تھے کہ ان کے جائز کام کروانے کے لئے بھاری رشوت لی جارہی ہے جس کے بعد راجہ جاوید اخلاص ایم این اے نے چوہدری اشتیاق سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور بہت جلد بیول کے مقام پر راجہ جاوید اخلاص صاحب کا رابطہ دفتر کھولا جائے گا۔عوام تمام معلومات اور شکایات کے لیے چوہدری فیاض اختر اور رضوان چوہدری اور سنی راجہ سے رابطہ کرسکتے ہیں ہمارا مقصد یوسی بیول میں بلاتفریق سوئی گیس کی فراہمی اور نئے گیس میٹروں میں کرپشن کا خاتمہ ہےاور دیگر کاموں میں راجہ جاوید اخلاص صاحب کے تواسط سے بیول میں تعمیروترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔

0 comments:
Post a Comment