چیئرمین یوسی بیول نمبردار عباس نے کہا ہے کہ اصلاحات لا رہے ہیں پروٹوکول اور سفارشی کلچر کا خاتمہ کر دوں گا. میرے دروازے
سائلین کیلئے ہر وقت کھلے ہیں بہت جلد عوام تبدیلی دیکھیں گے چیئرمین یوسی بیول نمبردار عباس کو پکا کھوہ کے کئی مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا کہ میں نے یوسی بیول کے ملازمین کو وقت پر آفس پہنچنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کا پابند کیا ہے یوسی بیول پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ عوام نے مجھے جو پیار دیا میں اس کا صلہ یوسی بیول میں بہتری لا کر دوں گا آپ دعائیں ہر وقت ساتھ رہتی ہے صبح جب گھر سے نکلتا ہوں تو 2نفل پڑھ کر نکلتا ہوں جس کی وجہ سے میرا ہر دن کامیاب رہتا ہے انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہے صحافی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں تو ہمیں علم ہوتا ہے اور پھر ہم ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں

0 comments:
Post a Comment