Saturday, 19 December 2015

بیول کے مشہور اور معروف شخصیت پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ایڈیٹر، چیئرمین پریس کلب بیول و ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ جہانگیر افضل کے والد امیر افضل ہاشمی رضائے الہی سے انتقال کر گئے مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد اُن کے آبائی گاؤں سوئیں حافظاں میں سپر دخاک کر دیا گیا . نمازجنازہ میں ممبر صوبائی اسمبلی افتخاراحمد وارثی ،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری جاوید کوثر،چیئرمین یو سی بیول نمبردار عباس، وائس چیئرمین مرزا منیر،چوہدری فیاض اختر ،چیئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق،چوہدری نثار الحق،چوہدری لطیف عالم،کونسلر چوہدری شکیل ،سابق کونسلر چوہدری صفدر،شیخ فہیم علماء کرام ، معززین علاقہ،سیاسی وسماجی شخصیات اور علاقے کی کثیر تعداد لوگوں کے علاوہ تحصیل کلرسیداں اورتحصیل گوجرخان کے ہیڈماسٹرصاحبان،اساتذہ ،صحافیوں ،تاجروں ،کونسلرز اور عوام کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔
بھائی وقت پر نماز ادا کرتےتھے دوستوں رشتوں داروں کا بہت خیال رکھنے والے رشتے ناطے جوڑنے والے ماں باپ کا بہت خیال رکھنے والے اللہ ان کو اچھے رفیق عطا فرئے اور ان کے ہر قسم کے گنا ہ معاف فرمائے یا اللہ بھائی جی کو جنت الفردوس عطا فرما آمین
امیر افضل ہاشمی انتہائی نفیس، خدا ترس، نیک انسان تھے۔ ان کی وفات سے سوئیں حافظاں ایک بہترین انسان سے محروم ہوگیا ہے۔اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل اورمرحوم کو جوار حمت میں جگہ عطا فرمائے
آب تمام دوستوں سے دعا کی درخواست ہے

0 comments:

Post a Comment