| سٹوک آن ٹرینٹ(نمائندہ بیول ڈاٹ نیٹ) بولٹن میں برٹش پاکستانی ڈاکٹرز کی کانفرنس۔برطانیہ کے شہر بولٹن میں برٹش پاکستانی ڈاکٹرز کی ایک شاندار کانفرنس منعقد کی گئی جس میں برطانیہ بھر سے ڈاکٹرز،فیزیشنزاور سرجنز نے شرکت کی۔تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائیر یکٹرڈاکٹر یونس پرواز نے برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس میں پاکستانی ڈاکٹروں کی خدمات سے اگاہی دی۔خصوصی طور پر حال ہی میں پاکستان کے دورے پر جانے والی ایک میڈیکل ٹیم جس نے خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں جا کر نہ صرف جدید میڈیکل آلات فراہم کیے بلکہ مریضوں کا علاج معالجہ بھی کیا۔ | |||
| برٹش پاکستانی ڈاکٹروں کی اس تنظیم نے پاکستان فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جس نے انہیں دورہ پاکستان کے دوران مکمل تحفظ فراہم کیا۔اس کے علاوہ امیگریشن کے موجودہ بحرانی مقامات( فرانس میں کیلے وغیرہ) پر پاکستانی ڈاکٹروں کی خدمات کے بارے میں بھی شرکا ء کو بتایا گیا۔تقریب میں برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کے ممبر لارڈ قربان حسین ،مانچسٹر سے پاکستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور احمداور سٹوک آن ٹرینٹ سے برٹش پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بانی چیئر مین خور شیدا حمد ہاشمی نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔کانفرنس کے اختتام پر شاندار ضیا فت کا اہتمام کیا گیا۔ | |||
Home
»
»Unlabelled
» برطانیہ کے شہر بولٹن میں برٹش پاکستانی ڈاکٹرز کی ایک شاندار کانفرنس
Thursday, 1 October 2015
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment