امریکا کا سی ون تھرٹی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
کابل: ( بیول ڈاٹ نیٹ) طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد میں چھ فوجی بھی شامل ہیں۔ حادثہ مقامی وقت کےمطابق رات گئے پیش آیا۔
افغانستان کے مشرقی صوبے جلال آباد میں ہوائی اڈے کے قریب امریکا کا سی ون تھرٹی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی فوج کے کرنل برائن ٹریبس کے مطابق جہاز پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چھ فوجیوں سمیت پانچ سویلین کنٹریکٹر بھی تھے جو نیٹو کی سربراہی میں ہونے والے تربیتی پروگرام ریزولیوٹ سپورٹ پر کام کر رہے تھے۔ حادثہ مقامی وقت کےمطابق رات گئے پیش آیا۔

0 comments:
Post a Comment