بیول(بیول ڈاٹ نیٹ)بیول شہر میں تجاوزات کی بھرمار عوام کے لیے وبال جان بن گئی ، گزشتہ روز دکانداروں کی تجاوزات اور ٹریفک وارڈن نہ ہونے کے باعث دو گھنٹے ٹریفک جام رہی ،بیول گوجرخا ن رو ڈ،بیول سموٹ روڈ اور بیول جبرر وڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگا گئی عوام کا بیول شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے اور مستقل طور پر ٹریفک وارڈن تعینات کرنے کا مطالبہ ۔بیول شہر میں تجاوزات کی بھرما ر کی وجہ سے روڈ سکڑ گئی ہے بیول اڈہ چوک اور مین بازار بیول میں دکانداروں کی تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے لیکن تحصیل انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے دوسری طرف ٹریفک وارڈن نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیاں روڈ پر ہی کھڑی کر دیتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہوجاتی ہے گزشتہ روز دو گھنٹے ٹریفک جام رہی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگا گئی اور لوگ ذلیل و خوار ہوئے عوام نے بیول شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے اور مستقل طور پر ایک ٹریفک وارڈن تعینات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
0 comments:
Post a Comment