Bewal Net

Searching...
Select a Page
  • Home
Home » »Unlabelled »
Wednesday, 30 September 2015


پاکستان تحریک انصاف تحصیل بھر کی یونین کونسلز میں نمایاں کامیابی
حاصل کرے گی

 0
بیول(بیول ڈاٹ نیٹ)پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے چیف آرگنائزر وسابق صوبائی امیدوار چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل بھر کی یونین کونسلز میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی جس کے لیے جدوجہد جاری ہے پی ٹی آئی کے مخلص کارکنان درخواست فارم کے حصول کے لیے ان سے تین اکتوبر تک رابطہ قائم کریں تاکہ امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کی جاسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی اور عوام کو جھوٹے وعدوں کی آس نہیں دلائے گی ہمارا مشن عوام کی خلوص دل سے خدمت ہے جس کے لیے تندہی سے کوششیں جاری ہیں مسلم لیگ ن عوامی خواہشات کا استحصال کررہی ہے اڑھائی سال میں عوام کو کچھ نہ دے سکنے والے اب بلدیاتی انتخابات میں عوام کو دھوکہ دینے کے لیے نئے ہتھیاروں سے لیس ہوکر آرہے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ مخلص ،ایماندار اوروطن دوست امیدواروں کا چناؤ کریں تاکہ ملک ترقی کی منازل طے کرسکے ۔

Posted by BewalNet at 21:07
Email ThisBlogThis!Share to XShare to Facebook
Next
Newer Post
Previous
Older Post

0 comments:

Post a Comment

Subscribe to: Post Comments (Atom)
 
Copyright © Bewal Net All Right Reserved
Site Designed by Sadaf | Bewal Net
Posts RSS • Comments RSS