بیول(بیول ڈاٹ نیٹ)بیول گوجرخان اور بیول کلرسیداں روڈ سمیت حبیب چوک تھاتھی روڈ کی دوبارہ تعمیرومرمت کا عندیہ ظاہرکردیاگیا گزشتہ روز عید ملن پارٹی میں ایم این اے راجہ جاویداخلاص نے تینوں سڑکوں کے رکے ہوئے کام کو دوبارہ چنددنوں میں شروع کروانے کا اعلان کیا جس پر عوام نے سکھ کا سانس لیا عوام علاقہ کوامید ہوچلی ہے کہ شاید یہ تعمیری منصوبے جلد دوبارہ شروع ہوکر تکمیل کی طرف گامزن ہوسکیں ۔واضح رہے کہ مذکورہ تینوں سڑکوں کی تعمیر کچھ عرصہ قبل شروع کی گئی تھی مگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر تعمیر ی کام روک دیاگیاتھا جس سے عوام علاقہ کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment