Monday 11 April 2016

ملآئیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک زیرِ تعمیر عمارت سے ایک اژدہا برآمد ہوا ہے جو شاید اب تک برآمد ہونے والا سب سے بڑا اژدہا ہے۔
26 فٹ یا آٹھ میٹر لمبا یہ اژدہا جمعرات کو پناگ جزیرے میں ایک گرے ہوئے درخت کے نیچے دیکھا گیا تھا۔
پناگ کے شہری دفاع کے محکمے کے سربراہ ہری سیان کا کہنا ہے کہ انڈے دینے کے بعد مادہ اژدہے کی موت واقع ہو گئی۔
اس سے پہلے تک برآمد ہونے والے اژدہے کی لمبائی 25 فٹ تھی اوراس کا وزن 158 کلوگرام تھا۔
ملیشیا میں ملنے والے اژدہے کو باقاعدہ تولا نہیں جا سکا، تاہم ہری سیان کا کہنا ہے کہ اس کا وزن تقریباً 250 کلوگرام ہے۔
اس اژدہے کو سرکاری محکمہ جنگلات کے حوالے کیا جانا تھا تاہم یہ اس سے پہلے ہی مر گیا۔


0 comments:

Post a Comment