Monday 18 April 2016

آدمی کے بارے میں مت پوچھو کہ وہ کیسا ہے ، اس کے دوست کو دیکھ لو تو اس آدمی کے بارے میں بھی پتہ چل جائےگا۔ ہر دوست اپنے ساتھی کی ہی اقتدا کرتا ہے اگر وہ دوست برا ہو تو جلد ہی اس سے دور ہوجاؤ۔ اور اگر اچھا ہو تو اس کے ساتھ ملے رہو را ستہ پالوگے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے اپنے دین ورسول اور مومنوں کو دوست بنا یا اور یہی ایمان کا سب سے مضبوط بندھن ہے۔ اسی طرح ہمارے اوپر اللہ اور اس کے رسول کے خلاف ہر چ......یز سے براء ت کو واجب قرار دیا ہے۔
ایک انسان کی اچھی یا بری شخصیت بہت سارے عوامل اور اسباب کی بنیاد پر وجود میں آتی ہے جن میں سب سے اہم سبب اسکے دوست، احباب اور اسکے ساتھ میل جو ل رکھنے والے ہوتے ہیں کیونکہ دوست اگرخداکے ماننے والے ہونگے تو وہ بھی اسی آئین کا ماننے والا ہوگا اور اگر دینا اللہ سے منسلک نہ ہونگے تو وہ بھی دیندار نہ ہو گا ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ انسان کی سعادت اور شقاوت میں ایک دوست اہم رول ادا کرتا ہے کبھی انسان کو فنا اور نابودی کے دھانے پہ لاکے چھوڑتا ہے تو کبھی اسے سعادت اور کمالات کی بلندی تک پہنچاتا ہے قرآن کریم میں سورہ فرقان کی ٢٧ سے لیکر ٢٩ ویں آیتیں اس بات کے لئے ایک واضح اور روشن دلیل ہے کہ انسان کس طرح سے سعادت کی سرحد تک پہنچ سکتا ہے لیکن ممکن ہے برے دوست کے شیطانی وسوسے کی وجہ سے وہاں پہنچ کے بھی گمراہ ہو جائے اسکی سعادتمند زندگی کو شقاوت اور بدبختی میں بدل دے اور پھر قیا مت کے دن حسرت بھرے انداز میں اپنی انگلیوں کو کاٹتے ہوئے'' یا ویلتی'' کہہ کر چلاّتا رہے ۔
بعض چیزیں ایسی ہوتی جو انسان کو ایک اچھے دوست سے جدا کرتی ہیں انسان کو چاہیے کہ ایسے کاموں کو انجام دینے سے اجتناب کرے جو دوستی کو توڑنے کا سبب بنیں۔ مثال کے طور پر۔، بدگوئی، تکبر،غیبت، آبروریزی، بخل،حسد،چاپلوسی،عیب جوئی اوردوست کے دشمن کے دوستی وغیرہ ۔ یہ سارے ایسے عوامل اور اسباب ہیں جو دوستی کو پاش پاش کرتے ہیں اگر انسان واقعی معنوں میں کسی کو اپنا دوست مان چکا پھر اسے حتی الامکان ان چیزوں سے پرہیز کر نا چاہیے تاکہ دوست میں دراڑ نہ پڑ جائے۔ اللہ ہمیں اچھے دوستوں کی صحبت نصیب فرمائے........باب : آدمی جس کے ساتھ محبت رکھتا ہے ( روز قیامت ) اسی کے ساتھ ہو گا۔....

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! قیامت کب آئے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو نے قیامت کے لئے کیا تیاری کی ہے؟ وہ بولا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی محبت۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو اسی کے ساتھ ہو گا جس... سے تو محبت رکھے گا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم اسلام لانے کے بعد کسی چیز سے اتنا خوش نہیں ہوئے جتنا اس حدیث کے سننے سے خوش ہوئے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں تو اللہ سے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اور سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے محبت رکھتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں قیامت کے دن ان کے ساتھ ہوں گا، گو میں نے ان جیسے اعمال نہیں کئے۔
صحیح مسلم.......

اور تم میں سے ایسے لوگوں کی ایک جماعت ضرور ہونی چاہئے جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائیں اور بھلائی کا حکم دیں اور برائی سے روکیں، اور وہی
لوگ بامراد ہیں

0 comments:

Post a Comment