Monday 11 April 2016

 
 
سلاؤ ,منجھوٹھہ کی معروف شخصیت حاجی محمد یعقوب کی ختم قل شریف ان کے آبائی گاؤں منجھوٹھہ میں ادا کر دی گئی مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی ،مرحوم پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ کے سابق صدر معروف سماجی شخصیت حاجی محمد عارف کے چھوٹے بھائی اعجاز احمد اور محمد عباس کے چچا تھے. حاجی محمد الطاف کے بھائی اور کرمداد‘ محمد شبیر کے کزن تھے۔ برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی،ان کی ختم قل شریف کی روحانی محفل منجھوٹھہ میں ہوئی جس میں تلاوت قرآن پاک کے بعد ثنا خوان مصطفیﷺ نے نعت رسول مقبول پیش کیں اور آخرمیں مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گی،
اہلیان علاقہ کہ کثیر تعداد نے حاجی محمد یعقوب کی وفات پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کر تے ہوئے مر حوم کی درجات بلندی کے لیے دعا ء کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا
حاجی محمد یعقوب کے بنا ددنیا ویران لگتی ہے، اور اس وقت تسلی کے الفاظ بھی مجھے چھوٹے لگ رہے ہیں۔ لیکن رضائے خداوندی یہی ہی تھی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے، انکو کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور حاجی محمد یعقوب کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا کریں۔ آمین
اللہ پاک حاجی محمد یعقوب کی بخشش و مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے
حاجی محمد عارف , اعجاز احمد , محمد عباس, حاجی محمد الطاف , کرمداد‘ محمد شبیر اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس صبر پر ان کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی للہ علیہ وسلم


0 comments:

Post a Comment