Sunday 10 April 2016

سیاسی مسائل کو عدالتی فارمولے سے حل کرنا انوکی اور محمد علی کے بے جوڑ دنگل جیسا ہے۔ ویسے بھی بینکنگ اور فنانس ایسے رولر کوسٹرز ہیں کہ اچھے اچھے ماہرین کو دانتوں پسینہ آجاتا ہے۔اگر یہ بھول بھلیاں اتنی سہل ہوتی تو آج سینکڑوں معزز پاکستانی لمبی لمبی جیلیں کاٹ رہے ہوتے۔ اسی لیے عمران خان ہوں کہ کوئی اور، اس بھول بھلیاں میں گھسنے کے بجائے پاناما گیٹ کے کاغذات سے میسر آگ پر جتنی دیر تلک سیاسی ہاتھ تاپ سکتا ہے تاپے گا۔ تب تلک خانہ بدوش کو سامنے کی پہاڑی پر کوئی اور جلتی لکڑی نظر آجاوے گی۔


0 comments:

Post a Comment