یو م یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بیول میں ایک شاندار تقریب یو م یکجہتی
کشمیر کے حوالے سے بیول میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی تقریب کا آغاز
تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کی سعادت حماد نے حا صل کی اور
اور مقبو ضہ کشمیر کے بہن بھا ئیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے علی منور
نے اظہار خیال کیا ۔معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ اقبال نے اپنی تقریر میں
کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ مقبو ضہ کشمیر
میں بسنے والے حریت پسندوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جا ئیگی اور وہ آزادی
کی انمول نعمت سے مستفید ہونگے اور ہپم مکمل طور پر ہر لحاظ سے مقبوضہ
کشمیر میں بسنے والوں کیساتھ اظہار یکجہتی کر تے ہیں ۔تقریب میں تحریک
آزادی کشمیر کے سلسلہ میں دی جا نے والی قربا نیوں کو خراج عقیدت پیش کیا
گیا مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پا کستانی قوم اور حکومت
پاکستان کا شکر ایہ ادا کرتے ہیں انھوں نے پوری آب و تاب کے ساتھ کشمیریوں
کی اور تحریک آزادی کی سپوٹ کی ہے ان کا وشوں کی وجہ سے آج مسئلہ کشمیر ایک
فلیش پوائنٹ بن چکاہے اب کشمیری کشمیر کیآزادی تک خامو شی سے نہ بٹھیں گے ۔کسی قوم کو طاقت کے زور پر زیادہ دیر غلام نہیں بنایا جاسکتا اقوام متحدہ یہودی لابی کا شکار بننے کی بجائے اپنی قراردادوں پر عمل کرائے اقوام متحدہ برائے نام عالمی ادارہ بن کر رہ گیا ہے جس کا منہ بولتاثبوت کشمیر کے متعلق اپنی قرار داد پر عمل نہیں کراسکا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے سات لاکھ فوجی اگر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ کشمیر نے ایک دن آزاد ہونا ہے پوری دنیا کے مسلمان آج کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں بھارت اپنے آپ کو جمہوریت کا علمبردار قرار دیتا ہے لیکن دوسری طرف اس دعوے کی نفی کرنے کے لیے بے گناہ کشمیریوں پرظلم و ستم کی داستان کافی ہے ان خیالات کا اظہار یوم کشمیر کے موقع پرمعروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ اقبال بیول اور مختلف سیاسی شخصیات مسلم لیگ یوتھ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی،پیپلزپارٹی بیول کے صدر چوہدری محمود،تحریک انصاف یو سی بیول کے صدر اللہ دتہ اور جماعت اسلامی بیول کے امیر حاجی محمداخلاق نے اپنے بیان میں کیا۔
آخر میں 1منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

0 comments:
Post a Comment