ڈیوز بری میں مقیم سوئیں حافظاں کی خاتون سوشل ورکر کا اعزاز، ہاوس آف لارڈز کی طرف سے برٹش کمیونٹی آنرز ایوارڈ سے نواز گیا
باٹلے(نمائندہ بیول ڈاٹ نیٹ)۔ برطانیہ کے شہر ڈیوزبری میں مقیم سوئیں حافظا ں کی حبیب النساء کو کمیونٹی کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ہاوس آف لارڈ ز کی طرف سے برٹش کمیونٹی آنرز ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ دو بچوں کی ماں‘ میرزمان مرحوم ٓآف سوئی حافظاں کی صاحبزادی کو مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان روابط قائم کرنے اور خواتین کے لئے ا نکی مسلسل ستائیس سالہ خدمات پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔خواتین کے لئے انکی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ برس انہیں برٹش ایمپائر میڈل سے نوازا گیا تھا۔جمعہ نو اکتوبر کو انہیں ہاوس آف لارڈ زمیں دعوت دی گئی جہاں انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برٹش ایمپائر میڈل کے بعد اس ایوارڈ کا ملنا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ کرکلیز کے علاقے کی میں پہلی خاتون ہوں جسے یہ ایوارڈ ملا ہے۔
Home
»
»Unlabelled
» قیم سوئیں حافظا ں کی حبیب النساء کو ہاوس آف لارڈ ز کی طرف سے برٹش کمیونٹی آنرز ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
Friday, 23 October 2015
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment