Friday 3 June 2016

یارکشائیر برطانیہ میں مقیم ہفیالیوں کی  میٹینگ پارٹی میں بدل گئی۔ ،

ہڈرزفیلڈ  ساجد محمود سے ۔ گزشتہ روز ہفیال برادرز چودھری ساجد ، چودھری خالد اور چودھری واجد کے نئے ریسٹورینٹ نواب خان لیڈز میں یارکشائیروی ہفیالویوں کی ایک غیر رسمی میٹینگ ہوئی جس میں چودھری منیر وارثی ہکمنڈ وائیک ، چودھری خلیل ، چودھری ابراہیم ، چودھری شفاعت ، چودھری نواز ، چودھری صغیر ، چودھری طارق ، چودھری نثار ، چودھری راشد ، چودھری ساجد ، چودھری خالد بریڈفورڈ اور راقم ہڈرزفیلڈ شریک ہوئے ، چودھری منیر ،چودھری ابراہیم اور چودھری شفاعت نے تجویز پیش کی کہ برادری کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے ایسے اجتماعات جاری رہنے چاہئیے جس پر سب نے اتفاق کرتے ہوئے رمضان کے بعد عید مِلن پارٹی میں برادری کے دیگر افراد کو بھی مدعو کرنے پر زور دیا ، اس دوران برادری کی اپنی این جی او قائم کرنے اور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ، اس موقع پر ریسٹورینٹ کے مین شیف و مالک چودھری خالد کی تیار کردہ مخصوص لذیذ ڈش موضوع بحث رہی ۔ برادری نے مالکان ریسٹورینٹ کو اپنے نئے کاروبار میں نان الکولک ماحول مہیا کرنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اسے بابرکت قرار دیا ۔

ہفیالیوں کی میٹینگ پارٹی میں بدل گئی۔ 
Next
This is the most recent News.
Previous
Older Post

0 comments:

Post a Comment