Friday 6 May 2016



سلاو---- برطانیہ میں مقامی کونسلوں کے انتخابات میں پاکستانی نژاد افراد کی بھاری تعداد کونسلرز کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔ سلاو میں عتیق سندھو، نویدہ قاسم ، محمد راسب ، شعبان صادق اور چوہدری محمد شفیق کونسلر منتخب ہوئے۔ جن میں سلاو میں مقیم یو سی سموٹ کے رہائشی چوہدری شفیق تیرہ سو پچپن ووٹ لے کر سلاو سنٹرل وارڈ کے لیے دوبارہ کونسلر منتخب ہوگئے ان کے مد مقابل امیدوار چوہدری تکمیل صادق آف قاضیاں نے پانچ سو پینسٹھ ووٹ حاصل کیے ..حاجی محمد عارف صدر او پی ایل, چئیرمین او پی ایل اشتیاق صاحب اور مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے شاندار کامیابی پر ان کو مبارک باد دی ہے۔

0 comments:

Post a Comment