Monday 2 May 2016

بیول ڈاٹ نیٹ برٹش نیشنل چوھدری اشتیاق کی آمد پر چوھدری خورشید احمد ایڈووکیٹ نے اپنے دفتر میں احتجاجی اجلاس طلب کر لیا جس میں یو سی بیول کے چئیرمین وائس چئیرمیں تمام کونسلرز , مسلم لیگ بیول تنظیم کے عہدیداران , مسلم لیگ یوتھ ونگ بیول کے عہدیداران اور یوتھ و نگ تحصیل گوجرخان کے عہدیداران شامل تھے بند کمرے کے اس اجلاس میں چوھدری خورشید ایڈووکیٹ نے اس بات پر سخت غصے کا اظہار کیا کہ وہ نو سو سے زیادہ ووٹ لے کر اپنے مخالف پی ٹی آئی کے امیدوار چوھدری ظفر اقبال سے تین سو کی لیڈ سے الیکشن جیتے ھیں لیکن اس نام نہاد غیر ملکی نے اسی ھارے ھوئے پی ٹی آئی کے کونسلر کو راجہ جاوید اخلاص کے بیول ھسپتال روڈ کے اکتیس لاکھ کا منصوبہ دے دیا اور اس نے روڈ کی پیمائش سے لیکر کمپلیشن تک مکمل دیکھ بھال اور سرپرستی کی اور میں جو مسلم لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے کونسلر کو کچھ خبر ھی نہیں . اجلاس میں تمام کونسلرز و عہدیداران نے چوھدری خورشید احمد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور قریباً دو گھنٹے کی طویل نشست میں تمام شرکا نے یک نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا کہ اس غیر ملکی لال بجھکڑ کی کہ جو نہ تو کوئی عہدیدار ھے اور نہ ھی اسکا مسلم لیگ کے ساتھ کوئی تعلق ھے کی اب کی بار ایک نہ چلنے دی جائے گی کہ جو تمام عوامی نمائندوں و عہدیداران کا استحقاق مجروع کر رھا ھے ھمارے چئیرمین اور وائس چئیرمین کا راجہ جاوید اخلاص صاحب کے ساتھ رابطہ موجود ھے اور انہوں نے ھسپتال والی روڈ کا افتتاح ھماری ٹیم سے کروانے کا وعدہ کیا ھے شرکا نے زور دے کر کہا کہ ھم سب راجہ جاوید اخلاص کے حقیقی نمائندے ھیں اور اب جس دن وہ روڈ کا افتتاح کی تاریخ دیں گے اس دن راجہ صاحب سے افتتاح ھم کر وا ئیں گے اور اس دن ھم دیکھیں گے کہ کونسا جہلی نمائندہ کیا کرے گا اور ھم کیا کریں گے . تمام شرکا نے فیصلہ کیا اگلے دو تین دنواں تک دوبارہ اجلاس بلا کر راجہ صاحب کے دورہ بیول کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی اور اجلاس میں بہت سے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی.

0 comments:

Post a Comment