Thursday 24 December 2015

کائنات کی محترم اور مقدس ترین ہستی حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے ۔ رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مبارک منانے کیلئے بیول اور گردونواح میں میں عاشقان مصطفی ﷺ ریلیاں اور جلوس۔ ہرطرف درود وسلام کی صدائیں آنے لگیں، گلیاں، گھر اور بازار سجا دیئے گئے۔ غلامان مصطفی ﷺ نے سرکار دوعالم ﷺ کی آمد کا جشن منانے کے لئے گلی محلوں کو سجا دیا ہے۔ بیول اور گردونواح میں عید میلاد النبی ﷺ کے رنگ مہک رہے ہیں۔ شہر شہر، گاؤں گاؤں اور ہر گلی محلے میں چراغاں ہے۔ ہر طرف سبز پرچموں کی بہار نے سماں باندھ رکھا ہے۔ بیول شہر میں گلیوں مساجد اور گھروں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔
ویسے تو میلاد النبی ﷺ اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتا ہے لیکن ماہِ ربیع الاول میں عید میلاد النبی ﷺ کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔ یکم ربیع الاول سے ہی مساجد اور دیگر مقامات پر نعت خوانی کی محافل شروع ہو جاتی ہیں جن علمائے کرام آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اسی طرح ثناء خوانِ رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود وسلام پیش کرتے ہیں۔
جشن عید میلاد النبی ﷺ بیول اور گردونواح میں مذہبی جو ش و خروش اور عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی .جشن عید میلاد النبی ﷺ بیول اور گردونواح میں مذہبی جو ش و خروش اور عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی چوٹھی بڑی عمارتوں پر خوبصورت چراغاں کیا گیا اور پورے بازار پر سبزرنگ کی چادرتان کر اسکی سجاوٹ کی گئی جگہ جگہ رنگ برنگی لائٹنگ لگائی گئی گردونواح کے علاقوں موہڑہ کنیال، پکاکھوہ سوئیں حافظ، موہڑہ دھمیال، ڈھوک بابا فیض بخش، ڈھوک موتی مسجد، بیول محلہ، موہڑہ گجراں،منجھوٹھہ اوردیگر علاقوں سے بہت بڑے جلوس لائے گئے میلاد چوک بیول میں شرکائے جلوس کا پرتپاک استقبال کیاگیا مرکزی جلوس میں تمام جلوس شامل ہوکر مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے داتا چوک بیول اور بعدازاں مرکزی جامع مسجد بیول پہنچے لنگر مدنی کے وسیع استقبال سے مہمانوں کی تواضع کی گئی تمام انتظامات سنی تحریک بیول کے زیراہتمام منعقد ہوئے میڈیا کوریج پر بیول کے صحافیوں اور تمام انتظامات پر سنی تحریک بیول کے کارکنان جبکہ لنگر مدنی میں خصوصی تعاون , عوام علاقہ نے تمام پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انتظامیہ کمیٹی سنی تحریک بیول کے اقدامات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے
جشن عید میلاد النبیۖ آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں شہر شہر اور گلی محلوں میں ریلیاں اور جلسے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
ملک بھر میں عاشقان رسول کی جانب سے گزشتہ روز نماز مغرب کے ساتھ ہی خاتم النبین، سید المرسلین آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کی خوشیاں منائی جارہی ہیں، ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبے اور گاں کی گلیاں، کوچے، بازار اور چوراہے برقمی قمقموں سے منور ہیں اور ہر سو سبز پرچموں کی بہار ہے، اس کے علاوہ ملک بھر کی تمام اہم سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں، مارکیٹوں اور بازاروں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، نماز مغرب کے بعد ہی مساجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ اور سنتوں کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی گئی اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے، بعض مقامات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے معروف متبرکات کے دیدار کا بھی انتظام کیا گیا۔ نعت خوانیوں اور دیگر روح پرور اجتماعات کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔
لاکھوں فرزندان توحید نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد بارگاہ رب العزت میں آمنہ کے لعل صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ملک کی بقا، سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں جب کہ سرکاری طور پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
12 ربیع الاول کے موقع پربیول, کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد سمیت چھوٹے بڑے شہروں سے ریلیاں اور جلوس برآمد کئی جا رہے ہیں جب کہ سیرت کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ۔ چھوٹے بڑے تمام جلوس ایم اے جناح سے ہوتے ہوئے میلاد پہنچے جہاں مرکزی جلسہ عام سے علما و مشائخ خطاب کیا ۔ جلسے سے جید علمائے کرام خطاب وقراردادیں پیش کیں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید میلادالنبی کے مرکزی جلوس کے تمام شرکا انتظامیہ اور رضاکاروں سے مکمل تعاون کریں۔

1 comments: