لائیو بریتھویٹ کے لگاتار چار چھکے، ویسٹ انڈیز چیمپیئن
1-ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز چیمپیئن
2-ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی خواتین چیمپیئن
3- ورلڈ U-19 میں ویسٹ انڈیز چیمپیئن
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں جو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز پر کھیلا جا رہا تھا ویسٹ انڈیز نے کمال سمجھ داری اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو آخری اوور میں چار لگاتار چھکے لگا کر میچ جیت لیا ہے۔
کارلوس بریتھویٹ نے یہ چاروں چھکے بین سٹوکس کو لگائے۔ آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو انیس رنز درکار تھے جو صرف چار گیندوں پر ہی بنا لیے گئے۔
ویسٹ انڈیز کی جیت میں مارلن سیموئلز نے بھی بڑے صبر سے زبردست اننگز کھیلی اور 66 گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز یہ میچ چار وکٹوں سے جیت گیا۔
ویسٹ انڈیز نے یہ اعزاز دو مرتبہ حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
کپتان ڈیرن سمی نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی لیکن انگلینڈ ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہو گیا اور درمیانی اووروں میں روٹ اور بٹلر کی بلے بازی کی وجہ سے وہ نو وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنا پائے۔
22:39
چیمپئینز کو ٹرافی آئی سی سی کے سربراہ سابق پاکستانی بلے باز ظہیر عباس نے پیش کی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم دیوانہ وار رقص کر رہے ہیں۔
22:38
اس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز انڈیا کے وراٹ کوہلی کو دیا گیا۔ ان کے مقابلے میں انگلینڈ کے جو روٹ اور ویسٹ انڈیز کے سیموئیل بدری تھے۔
22:07 بریکنگ نیوز
اور ویسٹ انڈیز نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی ہے! دوسری بار ٹی ٹوئینٹی جیتنے والی پہلی ٹیم!
21:51
ویسٹ انڈیز کو 24 بولوں پر 45 درکار۔ ان کی آخری امید سیمئیولز ہیں۔ وہ 70 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
21:39 بریکنگ نیوز
آؤٹ! انگلینڈ کی کھیل میں واپسی۔ڈیوڈ ولی کی گیند پر آندرے رسل باؤنڈری پر سٹوکس کے ہاتھوں کیچ۔
21:37
15ویں اوور میں دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 18 رن بنے۔ پانچ اوور کا کھیل باقی، ویسٹ انڈیز کو 30 گیندوں پر 52 درکار۔
21:35 بریکنگ نیوز
ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ! عادل راشد کے آخری اوور کی آخری گیند کو براؤو
میدان سے باہر پہنچانے کے چکر میں خود میدان سے باہر ہوگئے ہیں۔ جو روٹ نے
ان کا کیچ لیا۔ 14ویں اوور کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کا سکور 86، چار کھلاڑی
آؤٹ۔
21:26
درکار رن ریٹ 11 سے تجاوز کر گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو اب گیئر بدلنا ہوگا۔
21:21
عادل رشید کی سپن کا ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کے پاس کوئی جواب نہیں۔عادل کے تیسرے اور ویسٹ انڈیز کی اننگز کے 12ویں اوور کا اختتام۔ سکور 67۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی خواتین چیمپیئن
بھارت کے شہر کولکتہ میں کھیلے جانے والے خواتین ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرا کر ورلڈ ٹی ٹونئٹی کی چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی خواتین نے 149 رنز کا ہدف صرف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آؤٹ ہونے والی کھلاڑیوں میں اٹھارہ سالہ ہیلے میتھیو اور سٹیفی ٹیلر شامل تھیں۔ ہیلے میتھیو نے اپنی اننگز میں 66 رنز سکور کیے۔انھوں نے یہ سکور 45 گیندوں میں بنایا جس میں انھوں نے چھ چوکے اور تین چھکے بھی لگائے۔ دوسری اوپنگ کھلاڑی ٹیلر نے بھی زبردست اننگز کھیلی اور وہ آخری اوور میں آؤٹ ہوئیں۔ انھوں نے 57 گیندوں پر59 رنز بنائی۔
انیسویں اوور میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز درکار تھے۔ پہلی دوگیندوں پر ڈوٹن نے لگاتار دو چوکے لگائے لیکن چوتھی گیند پر وہ آؤٹ ہو گئیں۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ایڈن گارڈنز پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
18 اوورز کے خاتمے پر آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے اور امید کی جا رہی تھی کہ آسٹریلیا ڈیڑھ سو کا ہندسہ پار کر لے گی۔
لیکن ویسٹ انڈیز کی جانب سے آخری اوور انتہائی اہم رہا جس میں صرف ایک رن بن سکا اور دو وکٹیں گریں۔
اوپنر ولانی 52 رنز بنا کر 12 ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئیں جبکہ کپتان لیننگ کو انیسہ محمد نے 52 رنز کے سکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ الیسی پیری نے 28 رنز بنائے۔
آسٹریلیا نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں ان کی پہلی وکٹ گر گئی اور اے جے ہیلی محض چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔
آسٹریلیا کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز آلیزا ہیلی اور ولانی نے کیا۔ ولانی نے آتے ہی جارحانہ رخ اختیار کیا۔
لیکن 15 رنز کے مجموعی سکور پر آلیزا ہیلی کو ویسٹ انڈیز کی میتھیوز نے اپنی ہی گیند پر کیچ کر لیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے دینڈرا ڈوٹن نے دو جکہ ہیلی میتھیوز اور انیسہ محمد نے ایک ایک وکٹیں لیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلیائی ٹیم دفاعی چیمپیئن ہے اور وہ لگاتار چوتھی بار اس کپ کو حاصل کرنے کے جذبے سے میدان میں اتری ہے۔
ویسٹ انڈیز اسی ٹیم کے ساتھ اتری ہے جس نے ممبئی میں ہونے والے سیمی فائنلز میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی اور آسٹریلیا نے بھی انگلینڈ کو شکست دینے والی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
ٹاس کے بعد ویسٹ انڈیز کی کپتان ٹیلر نے کہا تھا کہ وہ بھی پہلے ہی بیٹنگ کرنا چاہتیں کیونکہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں موسم گرم اور مرطوب ہے۔
1-ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز چیمپیئن
2-ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی خواتین چیمپیئن
3- ورلڈ U-19 میں ویسٹ انڈیز چیمپیئن
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں جو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز پر کھیلا جا رہا تھا ویسٹ انڈیز نے کمال سمجھ داری اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو آخری اوور میں چار لگاتار چھکے لگا کر میچ جیت لیا ہے۔
کارلوس بریتھویٹ نے یہ چاروں چھکے بین سٹوکس کو لگائے۔ آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو انیس رنز درکار تھے جو صرف چار گیندوں پر ہی بنا لیے گئے۔
ویسٹ انڈیز کی جیت میں مارلن سیموئلز نے بھی بڑے صبر سے زبردست اننگز کھیلی اور 66 گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز یہ میچ چار وکٹوں سے جیت گیا۔
ویسٹ انڈیز نے یہ اعزاز دو مرتبہ حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
کپتان ڈیرن سمی نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی لیکن انگلینڈ ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہو گیا اور درمیانی اووروں میں روٹ اور بٹلر کی بلے بازی کی وجہ سے وہ نو وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنا پائے۔
22:39
چیمپئینز کو ٹرافی آئی سی سی کے سربراہ سابق پاکستانی بلے باز ظہیر عباس نے پیش کی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم دیوانہ وار رقص کر رہے ہیں۔
22:38
اس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز انڈیا کے وراٹ کوہلی کو دیا گیا۔ ان کے مقابلے میں انگلینڈ کے جو روٹ اور ویسٹ انڈیز کے سیموئیل بدری تھے۔
22:07 بریکنگ نیوز
اور ویسٹ انڈیز نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی ہے! دوسری بار ٹی ٹوئینٹی جیتنے والی پہلی ٹیم!
21:51
ویسٹ انڈیز کو 24 بولوں پر 45 درکار۔ ان کی آخری امید سیمئیولز ہیں۔ وہ 70 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
21:39 بریکنگ نیوز
آؤٹ! انگلینڈ کی کھیل میں واپسی۔ڈیوڈ ولی کی گیند پر آندرے رسل باؤنڈری پر سٹوکس کے ہاتھوں کیچ۔
21:37
15ویں اوور میں دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 18 رن بنے۔ پانچ اوور کا کھیل باقی، ویسٹ انڈیز کو 30 گیندوں پر 52 درکار۔
21:35 بریکنگ نیوز
ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ! عادل راشد کے آخری اوور کی آخری گیند کو براؤو
میدان سے باہر پہنچانے کے چکر میں خود میدان سے باہر ہوگئے ہیں۔ جو روٹ نے
ان کا کیچ لیا۔ 14ویں اوور کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کا سکور 86، چار کھلاڑی
آؤٹ۔21:26
درکار رن ریٹ 11 سے تجاوز کر گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو اب گیئر بدلنا ہوگا۔
21:21
عادل رشید کی سپن کا ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کے پاس کوئی جواب نہیں۔عادل کے تیسرے اور ویسٹ انڈیز کی اننگز کے 12ویں اوور کا اختتام۔ سکور 67۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی خواتین چیمپیئن
بھارت کے شہر کولکتہ میں کھیلے جانے والے خواتین ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرا کر ورلڈ ٹی ٹونئٹی کی چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی خواتین نے 149 رنز کا ہدف صرف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آؤٹ ہونے والی کھلاڑیوں میں اٹھارہ سالہ ہیلے میتھیو اور سٹیفی ٹیلر شامل تھیں۔ ہیلے میتھیو نے اپنی اننگز میں 66 رنز سکور کیے۔انھوں نے یہ سکور 45 گیندوں میں بنایا جس میں انھوں نے چھ چوکے اور تین چھکے بھی لگائے۔ دوسری اوپنگ کھلاڑی ٹیلر نے بھی زبردست اننگز کھیلی اور وہ آخری اوور میں آؤٹ ہوئیں۔ انھوں نے 57 گیندوں پر59 رنز بنائی۔
انیسویں اوور میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز درکار تھے۔ پہلی دوگیندوں پر ڈوٹن نے لگاتار دو چوکے لگائے لیکن چوتھی گیند پر وہ آؤٹ ہو گئیں۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ایڈن گارڈنز پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
18 اوورز کے خاتمے پر آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے اور امید کی جا رہی تھی کہ آسٹریلیا ڈیڑھ سو کا ہندسہ پار کر لے گی۔
لیکن ویسٹ انڈیز کی جانب سے آخری اوور انتہائی اہم رہا جس میں صرف ایک رن بن سکا اور دو وکٹیں گریں۔اوپنر ولانی 52 رنز بنا کر 12 ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئیں جبکہ کپتان لیننگ کو انیسہ محمد نے 52 رنز کے سکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ الیسی پیری نے 28 رنز بنائے۔
آسٹریلیا نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں ان کی پہلی وکٹ گر گئی اور اے جے ہیلی محض چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔
آسٹریلیا کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز آلیزا ہیلی اور ولانی نے کیا۔ ولانی نے آتے ہی جارحانہ رخ اختیار کیا۔لیکن 15 رنز کے مجموعی سکور پر آلیزا ہیلی کو ویسٹ انڈیز کی میتھیوز نے اپنی ہی گیند پر کیچ کر لیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے دینڈرا ڈوٹن نے دو جکہ ہیلی میتھیوز اور انیسہ محمد نے ایک ایک وکٹیں لیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلیائی ٹیم دفاعی چیمپیئن ہے اور وہ لگاتار چوتھی بار اس کپ کو حاصل کرنے کے جذبے سے میدان میں اتری ہے۔
ویسٹ انڈیز اسی ٹیم کے ساتھ اتری ہے جس نے ممبئی میں ہونے والے سیمی فائنلز میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی اور آسٹریلیا نے بھی انگلینڈ کو شکست دینے والی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
ٹاس کے بعد ویسٹ انڈیز کی کپتان ٹیلر نے کہا تھا کہ وہ بھی پہلے ہی بیٹنگ کرنا چاہتیں کیونکہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں موسم گرم اور مرطوب ہے۔

0 comments:
Post a Comment