بیول (مبین ہاشمی)گورنمنٹ ایلمینٹری سکول ڈھوک بابا فیض بخش کا رزلٹ اس سال بھی 100%رہا۔ گورنمنٹ ایلیمٹری سکول ڈھوک بابافیض بخش میں نتائج کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی سابق چیئرمین یوسی سموٹ چوہدری عابد خان تھے۔سکول کاجماعت ہشتم او ر پنجم کا رزلٹ سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی 100%رہا۔ جماعت ہشتم میں پہلی پوزیشن جویریہ صفدر نے 500میں سے 431نمبر لے کر حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن ندا شفیق نے 415نمبر لے کر حاصل کی اور تیسری پوزیشن 410نمبر لے کر سائرہ بانو نے حاصل کی۔جبکہ جماعت پنجم میں پہلی پوزیشن 500نمبرز میں سے 413نمبرز لے کر شمائلہ نسیم نے حاصل کی ، دوسری پوزیشن 380نمبرز لے کر ایرج طاہر نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن 358نمبرز لے کر زینب اشتیاق نے حاصل کی ۔اس شاندار رزلٹ پر اہلیان علاقہ نے ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور انکی محنت کو سراہا۔ اس موقع پر نویں اور دسویں کلاس کے لیے کمیونٹی بیس پر کلاسز کا داخلہ شروع کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی کمپیوٹر کلاسسز کا اجرا ء بھی کر دیا گیا۔
گورنمنٹ ایلمینٹری سکول ڈھوک بابا فیض بخش کا رزلٹ اس سال بھی 100%رہا۔

0 comments:
Post a Comment