
بیول(بیول ڈاٹ نیٹ)الصُفہ ماڈل سکول کے سالانہ نتائج کے اعلان کی تقریب
بیول میں ہوئی جس میں ٹکال ،بیول،تھتھی ،موڑہ ملکاں اور گردونواح کے علاقوں
سے بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی تقریب میں مہمان خصوصی نے تعلیم کی
اہمیت پر روشنی ڈالی اور پرائیوٹ سکولز کی تعلیمی میدان میں خدمات کو سراہا
اُنہوں نے مزید کہا کہ الصفہ ماڈل سکول بیول اور حبیب چوک کیمپس کی
تعلیمی خدمات خراج تحسین ہیں شرقی گوجرخان سے ہزاروں
کی تعداد میں الصفہ ماڈل سکول سے بچوں نے تعلیم حاصل کی اور اب ملک اور
قوم کی خدمت کر رہے ہیں جو سکول پرنسپل لیاقت بھٹی کا ہی کارنامہ ہے تقریب
کے اختتام پر مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈز بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
بیول کی سر سبز و شاداب علاقے میں قائم الصُفہ ماڈل سکول بیول کا سالانہ تقسیم انعامات کا اجلاس اسکول کے roof top پر منعقد ہوا۔ پہلے بچوں اور بچیوں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے جن میں سے کچھ قابل تعریف تھے تو کچھ قابل تقلید بھی۔ اجلاس میں سبھی ۱۴ شاخوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانان ذی وقار نے اپ
نے خیالات کا اظہار بھی
کیا۔
پروگرام میں شرکت کرنے سے یہ احساس ہوا کہ پرنسپل لیاقت بھٹی چمک دمک کی بجائے بنیادی معیاری تعلیم مہیا کرانے اور موجودہ دور کے تقاضے کو پورا کرنے پر زیادہ یقین کرتے ہیں اس لئے آفس سے لے کر کلاس روم تک چمک دمک سے خالی نظر آئے۔ بچوں کے تعلیمی اور ثقافتی پروگرام کو دیکھ کر اساتذہ کی محنت اور معاشرے کے تئیں ان کی ذمہ داریوں کے احساس کا اندازہ ہوتا ہے، خصوصی طور سےپرنسپل لیاقت بھٹی کی محنت اوران کے خلوص نے ادارہ کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ اطراف کی آبادی کی تعلیمی پسمادگی کو دور کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
بیول کی سر سبز و شاداب علاقے میں قائم الصُفہ ماڈل سکول بیول کا سالانہ تقسیم انعامات کا اجلاس اسکول کے roof top پر منعقد ہوا۔ پہلے بچوں اور بچیوں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے جن میں سے کچھ قابل تعریف تھے تو کچھ قابل تقلید بھی۔ اجلاس میں سبھی ۱۴ شاخوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانان ذی وقار نے اپ
نے خیالات کا اظہار بھی
کیا۔پروگرام میں شرکت کرنے سے یہ احساس ہوا کہ پرنسپل لیاقت بھٹی چمک دمک کی بجائے بنیادی معیاری تعلیم مہیا کرانے اور موجودہ دور کے تقاضے کو پورا کرنے پر زیادہ یقین کرتے ہیں اس لئے آفس سے لے کر کلاس روم تک چمک دمک سے خالی نظر آئے۔ بچوں کے تعلیمی اور ثقافتی پروگرام کو دیکھ کر اساتذہ کی محنت اور معاشرے کے تئیں ان کی ذمہ داریوں کے احساس کا اندازہ ہوتا ہے، خصوصی طور سےپرنسپل لیاقت بھٹی کی محنت اوران کے خلوص نے ادارہ کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ اطراف کی آبادی کی تعلیمی پسمادگی کو دور کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


0 comments:
Post a Comment