Wednesday, 23 March 2016

  
دبئی/ اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے دبئی کے نجی ہسپتال میں اپنی ریڑھ کی ہڈی کامعائنہ کرایا، ڈاکٹروں کی رائے کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا کہ سابق صدر کا علاج کہاں سے کرایا جائے، پرویز مشرف کی خواہش ہے کہ جلد صحتیاب ہو کر وطن واپس جائیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ دبئی کے ایک نجی ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجن نے مشرف کی ریڑھ کی ہڈی کا معائنہ کیا۔ اس سے قبل پرویز مشرف اپنے ذاتی معالج سے معائنہ کرا چکے ہیں۔ دونوں ڈاکٹروں کی رائے کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا کہ سابق صدر کہاں سے علاج کروائیں۔ 

0 comments:

Post a Comment