Saturday 14 May 2016


بیول-اسلام آباد ۔ بہت شکریہ آپ سب کی محبتوں کا جب بھی واپس جانے لگتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ اس دفعہ پہلے سے ذیادہ آپکی محبتوں نے قرض دار کیا ہے سچ پوچھیں تو آج الفاظ نہیں مل رہے کہ آپ سب کے بارے میں کیا لکھوں اور اپنے جذبات آپ تک کیسے پہنچا سکوں پھر بھی اس محبت کے لئے شکریہ پاکستان ، شکریہ بیول ، اور شکریہ دھمیال جسبِ وعدہ تا زندگی کوشش ہو گئی اپنی اوقات کے مطابق دھمیال کی بیول کی گوجرخان اور پاکستان کی خدمت کے لئے اپنا حصہ ڈالتا رہوں ،
ان دوستوں کا بھی شکریہ جنہوں نے تنقید کی یہ ان کا حق ہےاور اس پر بھی ضرور سوچوں گا اور اگر خود میں کوئی کمی محسوس کی تو اس کو دور کرنے کی پوری کوشش کروں گا آپ بھی سوچنا کہیں ہم شخصی تنقید میں اپنے علاقے اور گوجرخان اور پاکستان کو تو نقصان نہیں پہنچا رہے ہیں کیونکہ یہ ہم سب کا ہے اور ہمیں اپنی اپنی اوقات اور ہمت کے مطابق اس کے مسائل میں کمی لانے کی کوششیں کرنی چاہیے ۔
میں میڈیا کے تمام دوستوں کا شکریہ شاید اپنا پیغام آپ دوستوں کے بغیر کسی تک پہنچانا ممکن نہ تھا آپ کی مثبت تجاویز میرے لئے سرمایہ حیات کی حیثیت رکھتیں ہیں اور بیرون ملک کے ان دوستوں کا بھی بہت بہت شکریہ جنہوں میرے اس دورے کو نہایت ہی خوبصورت بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا بہت شکریہ ۔
آخر میں اپنی ماں جی کا شکریہ اس اللہ پاک کا شکر جس نے میری جنت کو میرے سر پر قائم رکھا ہوا ہے آپ کی دعُاوں کے بغیر میں کچھ نہیں آپ تب تک مصلے پر بیٹھی دعُا ہیں کرتی رہتی ہیں جب تک میں واپس نہیں آجاتا تھااب وقت آپہنچا اجازت لینے کا بشرطِ زندگی باقی اگلی ملاقات پر تب تک کے لئے اللہ حافظ ۔
اشتیاق چوہدری چیرمین او پی ایل کا لندن روانگی سے قبل اسلام آباد ائر پورٹ سے پیغام ۔۔۔

0 comments:

Post a Comment