Tuesday 24 May 2016


شرقی گوجرخان میں جاری ترقیاتی کاموں میں ناقص میڑیل استعمال ہونے کی عوامی شکایات پر ٹی ایم او کے عملے نے بیول سوئیں حافظاں اور پکا کھوہ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ٹی ایم او عملہ کے ہمراہ چوہدری ابرار وارثی ڈاکٹر عامر مسلم لیگ یوتھ ونگ یوسی بیول کے صدر چوہدری بشیر بھی تھے
ٹی ایم او شیراز اور انجینئرظہیر نے میڈیا کو بتایا کہ تمام علاقوں میں ہونے والے تعمیراتی کام کا معائنہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے جلد ہی رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کردی جائے گی
مسلم لیگ یوتھ ونگ یوسی بیول کے صدر چوہدری بشیر نے ٹی ایم او شیراز اور دیگر عملہ کو بیول پل سے محلہ کی طرف جانے والی روڈ کا وزٹ کروایا اس موقع پر ٹی ایم او شیراز نے اس روڈ پر پلی کی تعمیر کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد اس مقام پر پلی تعمیر کی جائے تاکہ اہلیان علاقہ کی مشکلات کا خاتمہ ہوسکے اور ان کو ریلیف حاصل ہو...

0 comments:

Post a Comment