Sunday 22 May 2016

 رونڈے روڈ لیڈز میں شاندار کامیابی کے بعد ہفیالی برادرز نے ہارسفورتھ لیڈز میں معروف ایشین ریسٹورینٹ نواب خان کی نئی برانچ کا آغاز کردیا ۔
افتتاح میں یارکشائیروی ہفیال برادری سمیت احباب کی شرکت ، مالکان ساجد نواب ، خالد نواب اور واجد نواب تینوں بھائی ماہر شیف بھی ہیں ۔
نواب خان کا شمار اپنے ذائقے اور منفرد و لذیذ ریسپیز کی وجہ سے علاقہ کے مشہور ایشین ریسٹورینٹ میں ہوتا ہے ۔
بریڈ فورڈ میں مقیم ہفیالوی ( بیولی) بھائیوں چودھری ساجد نواب ، چودھری خالد نواب اور چودھری واجد نواب نے رونڈے روڈ لیڈرز میں شاندار کامیابی کے بعد معروف ایشین( انڈین) ریسٹورینٹ نواب خان کی ایک اور برانچ قائم کرلی ، ہارسفورتھ لیڈز میں نئی برانچ کا افتتاح آج بروز اتوار ہوا جس میں یارکشائیروی ہفیال برادری سمیت احباب نے شرکت کی ، ملنے والی معلومات کے مطابق ان دو برانچوں کا نواب ریسٹورینٹ سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ مالکان کے دادا مرحوم نواب خان کے نام پر قائم کیا گیا ۔ واضح رہے کہ نواب خان اپنے مخصوص ذائقے اور منفرد ریسپیز کی وجہ سے علاقہ بھر میں اپنی ایک خاص پہنچان رکھتا ہے اور اسکے مالکان تینوں بھائیوں کا شمار بھی یارکشائیر کے معروف شیفز میں ہوتا ہے ۔
افتتاح کے موقع پر مہمانوں کی تواضع نواب خان کے منفرد و لذیذ کھانوں سے کی گئی ، اس موقع پر احباب نے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ساتھ طوائف دیکر مالکان نواب خان کی حوصلہ افزائی کی ۔ دریں اثنا مہمانوں کے علاوہ پاکستان اور یوکے سمیت دنیا بھر میں مقیم ہفیال برادری نے چودھری ساجد اور بھائیوں کو نواب خان کی نئی برانچ کھولنے پر مبارکباد کے پیغامات ارسال کئے ہیں ۔ چودھری ساجد معروف سماجی و سیاسی شخصیت چودھری عابد کے کزن ہیں ، چودھری عابد خود بھی انڈین ریسٹورینٹ کے کاروبار سے وابستہ رہے ، وہ اکبر ریسٹورینٹ کی ایک برانچ کے پارٹنر اور منیجر رہ چکے ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment